0
Friday 16 Aug 2013 20:24

8 شوال کا دن تاریخ انسانیت کا تاریک ترین دن ہے، عقیل حسین خان

8 شوال کا دن تاریخ انسانیت کا تاریک ترین دن ہے، عقیل حسین خان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے 8 شوال المکرم کو یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت نے آل محمد (ص) سے دشمنی کی انتہا کر دی اور آل محمد کی دشمنی میں اتنے اندھے ہوئے کہ اُنہیں یہ بھی یاد نہ رہا کہ اسی جنت البقیع کے قبرستان میں جہاں آل نبی (ص) دفن ہے وہیں کئی انبیائے کرام (ع) کی قبور بھی ہیں۔ 8 شوال کا دن تاریخ انسانیت کا تاریک ترین دن ہے، آج کے دن اُمت محمدی (ص) کے دعوے داروں نے آل محمد(ص) پر ظلم کی انتہا کر دی۔ آخر کس منہ سے بروز محشر نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے پیش ہوں گے۔ عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے وہ جنت البقیع کی تعمیر کے لیے عالمی تحریک چلائیں تاکہ جنت البقیع کی غربت دور ہوسکے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کیسے مسلمان ہیں کہ جنہوں نے باپ کے مزار کو تو سجا رکھا لیکن وہ بیٹی جو اُن کے دل کا ٹکڑا ہے اُس کے مزار پہ آج دھوپ کی چادر ہے؟۔
خبر کا کوڈ : 293126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش