0
Friday 16 Aug 2013 20:52

ملتان، علامہ سید ساجد علی نقوی کی نشتر ہسپتال میں علامہ مجاہد عباس گردیزی کی عیادت

ملتان، علامہ سید ساجد علی نقوی کی نشتر ہسپتال میں علامہ مجاہد عباس گردیزی کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نشتر ہسپتال ملتان میں ایس یو سی ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کی عیادت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے رہنما بشارت عباس قریشی اور افضل جعفری ان کے ہمراہ تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ جو کہ جنوبی پنجاب (مظفرگڑھ)کے دورہ پر تھے جنہوں نے مجاہد عباس گردیزی کی علالت کی خبر پر ہسپتال کا دورہ کیا اور صحتیابی کی دعاکی۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید مجاہد عباس گردیزی کی صحتیابی کی دعا کراتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال بطفیل محمد وآل محمد (ص)آپ کو بہت جلد شفا عطا کرے۔ اس موقع پر سید مجاہد عباس گردیزی کے والد علامہ سید احمد عباس گردیزی، سید ضیغم عباس گردیزی اور سید عزیر مجتبی گردیزی سمیت دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 293136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش