QR CodeQR Code

پشاور، یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی جلوس

16 Aug 2013 22:52

اسلام ٹائمز: جلوس کی قیادت علامہ خورشید حیدر جوادی (ہری پور) اور ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر سردار علی اصغر نے کی۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے کوچی بازار سے ہوتے ہوئے قصہ خوانی پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پشاور میں بھی احتجاجی ماتمی جلوس نکالا گیا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تحت جلوس امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر سے برآمد ہوا۔ جلوس کی قیادت علامہ خورشید حیدر جوادی (ہری پور) اور ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر سردار علی اصغر نے کی۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے کوچی بازار سے ہوتے ہوئے قصہ خوانی پہنچے۔ جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصحاب رسول (ص) اور اہل بیت (ع) کے مزارات مقدسہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ حکومت پاکستان مزید حملے روکنے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے۔ بعدازاں جلوس کے شرکاء واپس نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر پہنچے۔ جہاں جلوس اختتام پزیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 293162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293162/پشاور-یوم-انہدام-جنت-البقیع-کے-موقع-پر-احتجاجی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org