1
0
Saturday 17 Aug 2013 11:02

سعودی عرب کی جانب سے مصر میں پرامن عوام کے قتل عام کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کی جانب سے مصر میں پرامن عوام کے قتل عام کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مصری فوج کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے سعودی عرب دہشتگردوں کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ مصر کے استحکام کو منافرت پھیلانے والے نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی مصر کے داخلی امور میں مداخلت کریگا، وہ بغاوت کو ہوا دے گا۔ مصر کی صورتحال پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای وہ ممالک ہیں جنہوں نے ناصرف مصر میں فوجی مداخلت کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ فوجی امداد دینے کا وعدہ بھی کیا۔ عجیب صورتحال یہ ہے کہ سعودی عرب شام میں باغیوں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کی مخالفت اور ریاست کیخلاف لڑنے والوں کی حمایت کر رہا ہے جبکہ مصر میں وہ فوج کی حمایت کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالر بھی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں ان مذہبی و سیاسی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو مصر میں اخوان المسلمون کے تو حامی ہیں لیکن سعودی عرب کا نام لیکر اس کے اس اقدام کی مذمت نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 293237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

باطل ہمیشہ اپنے غیر منطقی موقف اور دوغلے رویوں سے پہچانا جاتا ہے لیکن اس کے برخلاف برحق قوتوں کا موقف ہمیشہ یکسان اور اصولوں پر مبنی ہوتا ہے۔ حق اور باطل کے دو بڑے مصداق اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کی صورت میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
ہماری پیشکش