QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

17 Aug 2013 11:45

سلام ٹائمز: پولیس کے مطابق لشکر جھنگوی کے گرفتار ہونیوالے تین دہشتگرد ایک بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سکیورٹی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس اور ایف سی کے پانچ سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ معلومات دی تھیں کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے تین سرکردہ خودکش حملہ آور خیبر ایجنسی سے کوئٹہ پہنچ کر روپوش ہوگئے ہیں اور ایک بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جسکی بنا پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔


خبر کا کوڈ: 293248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293248/کوئٹہ-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-سرچ-آپریشن-لشکر-جھنگوی-کے-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org