0
Sunday 18 Aug 2013 17:08

خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام سب کے لئے مثال ہو گا،عمران خان

خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام سب کے لئے مثال ہو گا،عمران خان
اسلام ٹائمز۔ اتوار کو کراچی کے دورے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس نافذ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے تبدیلی آئے گی۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام سب کے لئے مثال ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کی بھر پور مدد کریں گے۔ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 293614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش