QR CodeQR Code

پی ٹی آئی 21 اگست کو وائٹ پیپر جاری کرے گی

18 Aug 2013 17:17

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ان کی جماعت حالیہ انتخابات میں دھاندلی پر وائٹ پیپر اس ماہ کی اکیس تاریخ کو جاری کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت نے ثبوت پر مبنی ایک تفصیلی وائٹ پیپر 21 اگست کو عوام کے سامنے پیش کرے گی کہ کس طرح 11 مئی کے الیکشن میں بھرپور دھاندلی سے انتخابات چرائے گئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک رہنما کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کہا۔ عمران خان نے 22 اگست کو42 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم پریس کانفرنس اس وقت اچانک ختم کردی گئی جب عمران خان نے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے ان کا کارکنوں کے برتاؤ پر سوال کیا گیا۔

عمران خان بار بار یہ کہتے آئے ہیں کہ اس سال ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے جس کے وہ ثبوت پیش کریں گے۔ تاہم ان کی جماعت صوبہ خیبرپختونخواہ میں حکومت سازی میں کامیاب ہوگئی ہے.


خبر کا کوڈ: 293617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293617/پی-ٹی-ا-ئی-21-اگست-کو-وائٹ-پیپر-جاری-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org