QR CodeQR Code

سانحہ انہدام جنت البقیع، سعودی حکمرانوں کے قبیح فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں، جماعت اہلسنت

18 Aug 2013 18:06

اسلام ٹائمز: علمائے اہلسنت نے کہا کہ آل سعود نے جنت البقیع میں اہلبیت رسول (ع)، صحابہ کرام اور شہداء کی قبور کو مسمار کرکے اپنی شقاوت کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شاہ تراب الحق قادری نے مصر میں جاری قتل عام کی شدید مذمت کی۔ عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کے کردارپر تنقید کرتے ہوئے مسلسل جاری خونریزی پر ان کی مجرمانہ خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی، عرب لیگ اور مسلم سربراہان مملکت مصر کی سنگین صورتحال پر توجہ دیں۔ امن و امان کے قیام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ مقبول آباد سوسائٹی میں جماعت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی حسین لاکھانی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، مولانا ناصر خان ترابی، عرفان حسین قادری، عبدالحفیظ معارفی و دیگر بھی موجود تھے۔
 
جماعت اہلسنّت کراچی کے ناظم صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ سعودی عرب کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں اہل بیت رسول ﴿ص﴾، صحابہ کرام اور شہداء اپنی قبور میں آرام فرما ہیں اسی وجہ سے یہ انتہائی قابل احترام مقام ہے۔ یہاں مدفون برگزیدہ ہستیوں نے دین اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں اور عرب کی سرزمین کو لالہ زار بنایا اور سعودی حکمرانوں نے ان مجاہدین اسلام کی قبروں کو مسمار کرکے رکیک قابل تذلیل حرکت کرکے اپنی شقاوت کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آل سعود کے استعمال کی اشیاء کو تبرکات کا نام دے کر میوزیم میں محفوظ رکھا گیا ہے اس کے برعکس ان کو اہل بیت رسول ﴿ص﴾ اور اصحاب رسول کی قبریں بھی اس سرزمین پر گوارا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی درد مند مسلمان، سعودی حکمرانوں کے اس قبیح فعل کا درد اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 293625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293625/سانحہ-انہدام-جنت-البقیع-سعودی-حکمرانوں-کے-قبیح-فعل-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-جماعت-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org