QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

18 Aug 2013 21:55

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تحت خیبر پختونخوا میں ویلج کونسلرز کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہو گا۔ جبکہ تحصیل و ضلع کونسل کے سربراہ کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 اگست کے بعد متوقع ہے۔ جس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں تحصیل و ضلع کونسل کے سربراہ کے انتخاب کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ جس کے ساتھ ہی ورکنگ گروپ کی سفارشات بھی مکمل ہو جائیں گی اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تحت خیبر پختونخوا میں ویلج کونسلرز کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہو گا۔ جبکہ تحصیل و ضلع کونسل کے سربراہ کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 293674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293674/خیبر-پختونخوا-میں-بلدیاتی-انتخابات-تحریک-انصاف-کا-اجلاس-بلانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org