0
Sunday 27 Jun 2010 19:35

اسرائیل نسل کش ریاست اور امریکہ کا قاتل ہاتھ ہے،ہوگوشاویز

اسرائیل نسل کش ریاست اور امریکہ کا قاتل ہاتھ ہے،ہوگوشاویز
کاراکس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے اسرائیل کو نسل کش ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کا قتل کرنے والا ہاتھ ہے۔یہ بات انہوں نے دارالحکومت کاراکس میں دورے پر آئے ہوئے شام کے صدر بشارالاسد کیساتھ پریس کانفرنس میں کہی۔ 
ہوگو شاویز نے کہا کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ اسرائیل امریکہ کا قتل کرنے والا ہاتھ ہے۔اسرائیل صرف شام کیلئے ہی نہیں ان تمام ملکوں کیلئے خطرہ ہے،جو اپنی آزادی کیلئے لڑتے ہیں اور اس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ان کے مطابق امریکہ کی شام کو تنہا کرنے اور مشرق وسطٰی کا نیا نقشہ مرتب کرنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
 شام کے صدر بشار الاسد نے اس موقع پر کہا کہ غزہ کیلئے جانے والے امدادی قافلے پر حملے سے ایک بار پھر اسرائیل کی مجرمانہ نوعیت سامنے آئی ہے۔اس سے ظاہر ہو گیا ہے کہ اسرائیل امن نہیں چاہتا اور اس ریاست کی بنیادیں تشدد پر استوار ہیں جبکہ عالمی برادری نے حسب معمول اسرائیل کے اس اقدام پر قراردادوں اور بیانات کے سوا کچھ نہیں کیا۔
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق ونزويلا کے صدر ہوگو شاویز نے کاراکاس میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کو کرائے کے قاتل کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ہوگو شاویز نے سنیچر کو بشار اسد سے ملاقات میں کہا کہ صیہونی حکومت ہم سب کے لئے خطرہ ہے۔شاویز نے کہا کہ ان کا ملک جولان پہاڑیوں کی پرامن آزادی کی حمایت کرتا ہے اور ایک نہ ایک دن یہ علاقہ شام کو واپس مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شام کو الگ تھلک کرنے کی امریکہ کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں،اور صیہونی حکومت تیزی سے اپنے اتحادی کھو رہی ہے۔چاوز نے کہا کہ ونزوئيلا کی قوم اور حکومت ایران کے ساتھ ہے اور ایران نے تہران اعلامئے پر دستخط کر کے اپنی نیک نیتی ثابت کر دی ہے،شام کے صدر نے بھی اس موقع پر ایران کے ایٹمی حقوق کی حمایت کی۔
خبر کا کوڈ : 29370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش