0
Sunday 18 Aug 2013 23:10

اخوان المسلمون سے تعلق پر سعودی شہزادے نے ٹی وی چینل کے سربراہ کو برطرف کردیا

اخوان المسلمون سے تعلق پر سعودی شہزادے نے ٹی وی چینل کے سربراہ کو برطرف کردیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی شہزادے الولید بن طلال نے ایک اسلامک ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جنرل کو مصر کے معزول صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے کی وجہ سے برطرف کر دیا ہے۔ سعودی شہزادے نے الولید روطانہ گروپ کے اسلامی چینل الرسالہ ٹی وی کے ڈائریکٹر طارق السویدن کو اخوان المسلمون سے تعلق اور کویت میں اخوان کے رہنما کی حیثیت سے کام کرنے کے اعتراف کے بعد برطرف کیا۔ برطرفی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام ميں طارق السویدن نے ٹی وی چینل کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع فراہم کرنے پر سعودی شہزادے کا شکریہ ادا کیا اور ٹی وی چینل کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 293702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش