0
Sunday 27 Jun 2010 20:46

میرانشاہ،امریکی ڈرون کے دو میزائل حملے،5 مبینہ شدت پسند ہلاک

میرانشاہ،امریکی ڈرون کے دو میزائل حملے،5 مبینہ شدت پسند ہلاک
میرانشاہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے دو میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل میران شاہ کے نواحی علاقے تپی میں امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے،جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے،مقامی ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد بھی علاقے پر امریکی جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔
آج نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔اڑتالیس گھنٹے میں اس علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔گزشتہ روز بھی میر علی کے علاقے خوشحال طوری خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے تھے،جس کے نتیجے میں چار افراد پلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مبینہ شدت پسند تھے،جنھیں امریکی ڈرونز نے تحصیل میران شاہ کے علاقے تبی میں نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈورن حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر حمزہ محسود مارا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 29374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش