QR CodeQR Code

اسلام آباد واقعہ، پولیس نے ملزم سکندر کے موبائل فون کا ریکارڈ کھنگالنا شروع کر دیا

19 Aug 2013 15:35

اسلام ٹائمز: اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سکندر حیات نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو زندہ پکڑنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے، لیکن زمرد خان عین وقت پر سکیورٹی حصار توڑ کر اندر چلے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے اس بات کا سراغ لگانے کیلئے کہ اسلام آباد واقعے کا ملزم سکندر کس کی ہدایات پر چل رہا تھا، ملزم کے موبائل فون کا ریکارڈ کھنگالنا شروع کر دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں ملزم کو زندہ پکڑنے کی تیاری مکمل تھی کہ عین وقت پر زمرد خان سکیورٹی حصار توڑ کر اندر چلے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔ ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں بلیو ایریا فائرنگ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سکندر حیات نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو زندہ پکڑنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے۔ لیکن زمرد خان عین وقت پر سکیورٹی حصار توڑ کر اندر چلے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل ریکارڈ میں ساٹھ سے زائد نمبر سامنے آئے ہیں۔ اجلاس میں پولیس اور سکیورٹی اداروں میں روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وزیر داخلہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 293869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293869/اسلام-آباد-واقعہ-پولیس-نے-ملزم-سکندر-کے-موبائل-فون-کا-ریکارڈ-کھنگالنا-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org