0
Monday 19 Aug 2013 16:03

وزیراعظم نواز شریف کے اندر ضیاءالحق زندہ ہے، خورشید شاہ

وزیراعظم نواز شریف کے اندر ضیاءالحق زندہ ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کا مطلب ہے کہ نواز شریف کے اندر ضیاءالحق زندہ ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا مقصد ضیاءالحق کا مشن پورا کرنا ہے۔ انہوں نے سرگودھا میں عمران خان کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی مذمت کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ منسوخ کرنا انتخابی دھاندلی کی طرف اشارہ ہے۔ ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام بھجوا دیئے ہیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے نواز شریف ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 293875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش