0
Monday 19 Aug 2013 19:49

شام میں ہلاک ہونیوالے 80 تکفیری دہشتگردوں کی لاشیں تدفین کیلئے پاکستان منتقل

شام میں ہلاک ہونیوالے 80 تکفیری دہشتگردوں کی لاشیں تدفین کیلئے پاکستان منتقل
اسلام ٹائمز۔ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ کے مزید 80 (اسی) دہشت گردوں کی لاشیں تدفین کے لئے عرب ملک شام سے پاکستان منتقل کر دی گئیں۔ اب تک شام میں ہلاک ہونے والے سینکڑوں دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان منتقل کی جاچکی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق لاشوں کی تازہ ترین خفیہ منتقلی کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی جاچکی ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع مستونگ میں، صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کراچی میں بھی درجنوں تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کی خفیہ تدفین بھی کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی نیابتی جنگ (پراکسی وار) لڑنے کے لئے دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام میں جمع کیا گیا ہے جو وہاں نہتے شہریوں، شامی فوج اور پولیس کا قتل عام کر رہے ہیں جبکہ کئی جگہ بم دھماکے کرکے سرکاری و رہائشی عمارات تباہ کرچکے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات پر بھی دہشت گرد حملے کرچکے ہیں۔ ان کی دہشت گردی کی بدترین مثالوں میں جناب سیدہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر پر مارٹر حملہ اور فائرنگ، حضرت حجر بن عدی (رض) اور دیگر صحابہ کرام کے مزارات کی مسماری اور قبور اور جسد خاکی کی بے حرمتی شامل ہیں۔

بدقسمتی سے دہشتگرد گروہ جو کالعدم القاعدہ، کالعدم طالبان اور کالعدم سپاہ صحابہ و کالعدم لشکر جھنگوی کے ناموں سے مذموم کارروائیوں میں مصروف ہیں، نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنے اپنے دہشت گردوں کو شام بھیجھا ہے، جو شام میں ہی شامی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بعض عرب ممالک بشمول سعودی بادشاہت، قطر اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ملک ترکی کے نام نہاد مسلم حکمران اس نیابتی جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 293961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش