0
Monday 19 Aug 2013 23:44

نواز حکومت نے اقتدار پر قابض ہوتے ہی پاکستان میں قیامت کا منظر پیش کر دیا، اعجاز درانی

نواز حکومت نے اقتدار پر قابض ہوتے ہی پاکستان میں قیامت کا منظر پیش کر دیا، اعجاز درانی
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے عیدالفطر کے فوراَ بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ریکارڈ اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایک جانب نئی پاور پالیسی کے تحت صنعتی اور تجارتی صارفین کے بلوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے کاروباری مستقبل مخدوش کر دیا گیا ہے دوسری جانب عوام کی گھریلو زندگی بھی بری طرح مفلوج ہو گئی ہے۔ اعجاز درانی نے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ میں بارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ترجمان نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے اقتدار پر قابض ہوتے ہی پاکستان میں قیامت کا منظر پیش کر دیا ہے۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں قیامت کے اندھیرے مسلط کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر 150 روپے فی کلو اور پیاز 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں لیکن نواز لیگ کے حکمران پاکستان کو ایشین ٹائیگر کا لقب دینے میں بضد ہیں جبکہ عوام ہوشربا مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکس در ٹیکس کی وارداتوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 294013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش