QR CodeQR Code

کراچی، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

20 Aug 2013 00:02

اسلام ٹائمز: عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی نے کراچی میں ازسرنو پاک فوج کی نگرانی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی سے قومی سمبلی کی نشست حلقہ این اے 254 اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس 95 اور پی ایس 103 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر فوج کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی نہ ہونے سے کراچی میں بدترین دھاندلی کی گئی تھی جس کی وجہ سے جماعت اسلامی نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ازسرنو فوج کی نگرانی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں میں انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام کی حقیقی قیادت اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرسکے۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 294022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294022/کراچی-جماعت-اسلامی-اور-عوامی-نیشنل-پارٹی-نے-ضمنی-انتخابات-کے-بائیکاٹ-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org