0
Tuesday 20 Aug 2013 20:35

محمود عزت محمد بدیع کی جگہ اخوان المسلمون کے عبوری سربراہ مقرر

محمود عزت محمد بدیع کی جگہ اخوان المسلمون کے عبوری سربراہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ اخوان المسلمون نے اپنے سپریم لیڈر محمد بدیع کی گرفتاری کے بعد محمود عزت کو نیا عبوری سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ اخوان المسلمون نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے محمد بدیع کی گرفتاری کے بعد ڈپٹی لیڈر محمود عزت کو عبوری طور پر گروپ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ قبل ازیں مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرلیا گیا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سابق حکمراں جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں النصر کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے کریک ڈاوٴن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ مصر کے پبلک پروسیکیوٹر نے معزول صدر محمد مرسی کو نئے الزام میں 15 روز کے لئے جیل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
 ادھر امریکہ نے مصر کی عسکری امداد ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے، امریکہ مصر کو ہر سال 1.3 ارب ڈالر عسکری امداد کی مد میں دیتا ہے۔ مصر کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یورپی یونین کے 28 وزرائے خارجہ کی ہنگامی ملاقات بھی کل متوقع ہے، جس میں مصر پر تجارتی پابندیاں لگائے جانے پر بھی غور کیا جائیگا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شاہ سعودالفیصل نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے مصر کی امداد روکی تو تمام عرب اور اسلامی ممالک مصر کی بھرپور مدد کریں گے۔ ادھر مصر کے متعدد شہروں میں آ ج چھٹے دن بھی کرفیو نافذ رہا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 294133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش