0
Tuesday 20 Aug 2013 20:26

عجب فراخدلی، مغربی ممالک نے مصر کی امداد روکی تو عرب ممالک مدد کرینگے، سعودالفیصل

عجب فراخدلی، مغربی ممالک نے مصر کی امداد روکی تو عرب ممالک مدد کرینگے، سعودالفیصل
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے مصر کی فوجی حکومت کی امداد روکے جانے کی صورت میں عرب ممالک مصر کی مدد کریں گے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے فرانس سے واپسی پر ریاض میں  مقامی  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے مصر کے لئے اپنی امداد روکی تو تمام عرب اور اسلامی ممالک مصر کی بھرپور مدد کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی صورتحال میں سامنے آیا ہے جبکہ مصر کی قابض فوجی حکومت نے اخوان المسلمون کی جمہوری اور قانونی حکومت کو برطرف کرنے کے بعد منتخب مصری صدر محمد مرسی سمیت اخوان المسلموں کے اہم رہنماوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ اس ظالم فوج نے معزول مصری صدر کی قانونی حکومت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے نہتے اور بیگناہ عوام کے خلاف فوجی آپریشن کرکے ہزاروں لوگوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مصر میں گذشتہ ہفتے ہونے والی خونریزی پر امریکہ اور مغربی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور اِسی صورتحال کے مدنظر یورپی یونین کے 28 وزرائے خارجہ کی ہنگامی ملاقات بدھ کو متوقع ہے، جس میں یورپی ممالک کے مصر سے تعلقات پر نظرثانی کی جائے گی اور مصر پر تجارتی پابندیاں لگائے جانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 294135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش