QR CodeQR Code

پاکستان میں دہشتگردی کو شکست دیکر وقت کے خیبر کو فتح کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

20 Aug 2013 15:57

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم سرگودھا دفتر کے افتتاح کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو باہمی اتحاد اور محبت کیساتھ شکست سے دوچار کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان وقت کا خیبر ہے اور انشاء اللہ دہشتگردی میں گھرے اس خیبر کو فتح کرکے چھوڑیں گے۔ دہشتگردی کو باہمی اتحاد اور محبت کیساتھ شکست سے دوچار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر تنظیمی مسولین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا سرفراز حسینی، ضلعی سیکرٹری امام سجاد (ع) فاونڈیشن سید ظفر عباس بخاری، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران، سٹی سیکرٹری جنرل ثاقب رضا، سید مرتضیٰ شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر شاہد رضا، نائب ڈویژنل صدر جعفر علی جہانی و دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارے دفاتر الہیٰ مقاصد کے حصول، مظلوموں کی داد رسی اور بنیادی قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ نظریہ ولایت فقہہ ہمیں عادلانہ نظام کے قیام کی دعوت دیتا ہے، ہم نے جس طرح لبنان، عراق، تیونس اور یمن میں اسلام دشمنوں کو شکست دی ہے، اسی طرح شام میں بھی شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وقت کا خیبر ہے اور انشاء اللہ اس خیبر کو فتح کرکے چھوڑیں گے۔ دہشتگردی کو باہمی اتحاد اور محبت کیساتھ شکست سے دوچار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ملت تشیع اسلام دشمنوں کے مقابلے میں کھڑی ہے وہ ایک مثال ہے، اگر ہم نہ ہوتے تو آج یزیدیت کا بول بالا ہوتا، مظلوم ظلم کی چکی میں پس رہا ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 294165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294165/پاکستان-میں-دہشتگردی-کو-شکست-دیکر-وقت-کے-خیبر-فتح-کریں-گے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org