0
Tuesday 20 Aug 2013 18:40

ایم ڈبلیو ایم پشاور کا اجلاس، غلام بلور کی کامیابی کیلئے سیاسی سرگرمیاں شروع

ایم ڈبلیو ایم پشاور کا اجلاس، غلام بلور کی کامیابی کیلئے سیاسی سرگرمیاں شروع
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور نے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے ون پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور کی حمایت کے اعلان کے بعد ان کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع پشاور کی کابینہ کے علاوہ تمام یونٹس اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی قیادت کی جانب سے حاجی غلام احمد بلور کی حمایت کی روشنی میں ان کی کامیابی کیلئے عوام رابطہ مہم بھرپور انداز میں چلائے گی۔ اور پشاور کے مختلف یونٹس میں غلام احمد بلور کی کامیابی کیلئے 22 اگست کو ووٹرز کو گھروں سے نکالا جائے گا۔ اجلاس میں طے پایا کہ آج سے ضلعی کابینہ کے اراکین مختلف یونٹس کے دورہ جات شروع کریں گے اور پولنگ والے روز تک یہ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ نے تمام یونٹس کو ہدایات جاری کیں کہ غلام احمد بلور کی کامیابی کیلئے ہرممکن سیاسی کوشش کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 294231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش