QR CodeQR Code

ناصر عباس شیرازی کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ، مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

21 Aug 2013 19:12

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ جموریت کو ڈی ریل کرنے، عوام کے قتل عام، مساجد اور مقدس مقامات کی بیحرمتی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، مصری عوام پر فوج کشی میں عالمی طاقتوں کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموریت کو ڈی ریل کرنے، عوام کے قتل عام، مساجد اور مقدس مقامات کی بیحرمتی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں ہونے والے جرائم میں وہ تمام ممالک برابر کے شریک ہیں جنہوں نے امریکہ کے ساتھ ملکر فوجی بغاوت کو سپورٹ کیا ہے۔ اس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ان تمام ایشوز پر ایک ملاقات کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ وحدت امت کا مسئلہ ہے، جس پر ہمیں مل بیٹھ کر متفقہ مؤقف اپنا سکتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ایک ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 294260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294260/ناصر-عباس-شیرازی-کا-لیاقت-بلوچ-سے-ٹیلی-فون-پر-رابطہ-مصر-کی-صورتحال-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org