QR CodeQR Code

این اے 25 میں ضمنی انتخاب ملتوی

20 Aug 2013 21:50

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کے عہدیدار خورشید عالم نے بتایا کہ اس حلقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے عہدیدار خورشید عالم نے میڈیا کو بتایا کہ اس حلقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا۔ این اے 25 ڈیرہ اسماعیل کا حلقہ ہے اور یہ نشست جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خالی کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 294282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294282/این-اے-25-میں-ضمنی-انتخاب-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org