0
Wednesday 21 Aug 2013 08:18

سوئیڈش خواتین نے مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کیلئے انٹرنیٹ پر اپنی حجاب والی تصاویر شائع کر دیں

سوئیڈش خواتین نے مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کیلئے انٹرنیٹ پر اپنی حجاب والی تصاویر شائع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ سوئیڈن میں سینکڑوں خواتین اور مردوں نے چند روز قبل ایک مسلمان عورت کو حجاب پہننے پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی حجاب والی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کر دیں۔ سوئیڈن کی سینکڑوں خواتین اور مردوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی حجاب والی تصاویر لگا کر مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلمانوں کے خلاف متعصب کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جسے روکنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ ملک میں مسلمان خواتین کی زندگیاں محفوظ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو سوئیڈن کے علاقے فارسٹا میں ایک شخص نے اسکارف پہنی ایک مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے پر مقامی میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور مسلمان خواتین پر حملے کو ایک متعصبانہ کارروائی قرار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 294340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش