QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں کی قم المقدسہ میں علامہ فخرالدین سے ملاقات

21 Aug 2013 03:12

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین (شعبہ قم المقدسہ ) کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی غلط اور دوہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی غلط خارجہ پالیسی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ شام سے آئی ہوئی دہشتگردوں کی لاشیں حکومتی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے کراچی سے اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید حسن عباس رضوی نے ایک وفد کے ہمراہ قم المقدسہ میں مجلس وحدت مسلمین قم کے دفتر میں مجلس وحدت مسلمین قم کے مسئولین علامہ غلام محمد فخر الدین، مولانا اسد عباس اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آقائی فخر الدین نے قم میں مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت سے ان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر حسن عباس رضوی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں قوم نے مجلس وحدت مسلمین کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور مجلس وحدت کی وجہ سے قوم کا سر بلند ہوا ہے۔ آقائی فخرالدین نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی غلط اور دوہری پالیسی پر تنقید کی اور موجودہ حکومت کی غلط خارجہ پالیسی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ شام سے آئی ہوئی دہشتگردوں کی لاشیں حکومتی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں اور بین الاقوامی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا عملی ثبوت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 294353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294353/ایم-ڈبلیو-کراچی-کے-رہنماؤں-کی-قم-المقدسہ-میں-علامہ-فخرالدین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org