QR CodeQR Code

مصر، اخوان المسلمون کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

21 Aug 2013 13:35

اسلام ٹائمز: گرفتار ہونیوالے رہنماؤں میں اخوان المسلمون کے ترجمان مراد علی بھی شامل ہیں جو قاہرہ ائیر پورٹ سے اٹلی فرار ہونیکی کوشش کر رہے تھے۔ اخوان المسلمون کے دوسرے رہنما سفوت حجازی کو لیبیا کی سرحدی چیک پوسٹ پر حراست میں لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مصری فوج کی طرف سے اخوان المسلمون کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مصری حکام نے اخوان المسلمون کے ترجمان سمیت مزید دو عہدیداروں کو حراست میں لے لیا۔ مصری حکام کے مطابق اخوان المسلمون کے دونوں رہنماؤں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملک سے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ہونے والے رہنماؤں میں اخوان المسلمون کے ترجمان مراد علی بھی شامل ہیں جو قاہرہ ائیر پورٹ سے اٹلی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اخوان المسلمون کے دوسرے رہنما سفوت حجازی کو لیبیا کی سرحدی چیک پوسٹ پر حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب ملک بھر میں معزول صدر کے حامیوں کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق اخون المسلمون کے 500 رہنما و مقامی عہدیدار گرفتار اور 1500 لاپتہ ہیں۔ میڈیا کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 4 ہزار سے زائد کارکن شہید کئے جا چکے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عبدالفتاح السیسی کے مظالم کیخلاف فوج میں بے چینی ہے۔ کئی فوجی افسر نظربند کر دیئے گئے۔ سکیورٹی کی ابتر صورتحال کے سبب ایک ہفتے میں اسٹاک ایکسچینج کو 705 ارب مصری پاﺅنڈز کا نقصان ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 294454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294454/مصر-اخوان-المسلمون-کے-رہنماؤں-کی-گرفتاریوں-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org