QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں انتخابات ملتوی کرانا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے مزاحمت کرینگے، فضل الرحمن کا خط

21 Aug 2013 15:59

اسلام ٹائمز:مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آخری مرحلے پر انتخاب کا التوا الیکشن کمشن کی ناکامی ہے۔ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کی مزاحمت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا اور الیکشن کمشن کو خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ فضل الرحمن نے کہا حلقے میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ آخری مرحلے پر انتخاب کا التوا الیکشن کمشن کی ناکامی ہے۔ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کی مزاحمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 294512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294512/ڈی-آئی-خان-میں-انتخابات-ملتوی-کرانا-الیکشن-کمیشن-کی-ناکامی-ہے-مزاحمت-کرینگے-فضل-الرحمن-کا-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org