0
Wednesday 21 Aug 2013 16:47

چمن, ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق

چمن, ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق چمن سے کوئٹہ آنے والی چمن پسنجر ٹرین روانگی سے چند منٹ قبل ٹکٹ گھر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں فوری طور پر ایمرجینسی نافذ کردیا گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول کے زریعے اڑایا گیا دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا جسکے باعث دونوں جانب سے آمد و رفت معطل ہوگئی جبکہ کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین کو منسوخ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے صوبے میں چمن، ضلع قلعہ عبداللہ کی ایک تحصیل ہے۔ یہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ مرکزی شہر چمن ہی کہلاتا ہے جو تجارت، اسمگلنگ اور افغان مہاجرین کے بے شمار تعداد کی وجہ سے مشہور ہو گیا ہے۔ اس کے بالکل قریب افغانستان کی سرحد کے اُس پار افغانستان کے صوبہ قندھار کا قصبہ سپن بولدک واقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 294542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش