QR CodeQR Code

ایران کے ساتھ غرب کا رویہ درست نہیں، شام

28 Jun 2010 13:17

اسلام ٹائمز: شام کے صدر نے تہران میں انجام پائے ایٹمی ایندھن کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ غرب کا رویہ نادرست ہے۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار اسد جو آج کل وینزویلا کے دورے پر ہیں نے گذشتہ روز وہاں کے صدر ہوگو شاوز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تمام ممالک پرامن مقاصد کی خاطر ایٹمی توانائی کے حصول کا حق رکھتے ہیں لہذا ایران کے ساتھ غرب کا رویہ صحیح نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غرب نہیں چاہتا کہ کوئی بھی ترقی پذیر ملک ایٹمی ٹکنولوجی پر دسترسی حاصل کرے۔ بشار اسد نے کہا کہ ایٹمی ایندھن کے تبادلے سے متعلق معاہدہ کرنے میں ایران، ترکی اور برازیل کی کامیابی درحقیقت 5+1 گروپ میں شامل ممالک کی شکست کی علامت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ نے ثابت کر دیا کہ ایران شدت پسندی کا رجحان نہیں رکھتا۔
شام کے صدر نے تاکید کی کہ ہر ترقی پذیر ملک کیلئے ضروری ہے کہ وہ پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی توانائی کے حصول کو یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 29456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/29456/ایران-کے-ساتھ-غرب-کا-رویہ-درست-نہیں-شام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org