QR CodeQR Code

پھانسی کی سزا اسلامی ہے، سزائے موت ختم کرنے سے دہشتگردی بڑھے گی، پی ٹی آئی

21 Aug 2013 18:26

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ پھانسی کی اسلامی سزا گذشتہ دورحکومت کے پانچ سالوں میں معطل رہی اور موجودہ حکومت بھی پھانسی کی سزا کو معطل رکھنا چاہتی ہے، پھانسی کی سزا ختم کرنے سے دہشتگردی بڑھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہاہے کہ پھانسی کی سزا اسلامی ہے، گذشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی پھانسی کی سزا معطل رکھنا چاہتی ہے، پھانسی کی سزا ختم کرنے سے دہشتگردی بڑھے گی۔ سپیکر سردار ایازصادق کی زیرصدارت ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ پھانسی کی اسلامی سزا گذشتہ دورحکومت کے پانچ سالوں میں معطل رہی اور موجودہ حکومت بھی پھانسی کی سزا کو معطل رکھنا چاہتی ہے، پھانسی کی سزا ختم کرنے سے دہشتگردی بڑھے گی، وزیراعظم کس قانون کے تحت سزائیں روک رہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور دوسرے مغربی ممالک میں سزائے موت کا قانون نہیں؟ برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون ہے تو کیاہم بھی شروع کردیں؟۔


خبر کا کوڈ: 294570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294570/پھانسی-کی-سزا-اسلامی-ہے-سزائے-موت-ختم-کرنے-سے-دہشتگردی-بڑھے-گی-پی-ٹی-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org