QR CodeQR Code

شام میں مزاراتِ مقدسہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے،علامہ ریاض شاہ

21 Aug 2013 20:31

اسلام ٹائمز:مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت نے کہاکہ بھارت کبھی پانی بند کر کے اور کبھی سیلابی پانی چھوڑ کر پاکستان کو تباہ کر رہا ہے، پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم تشویشناک ہیں، پاکستان میں نظامِ مصطفی نافذ ہوتا تو ملک ٹوٹتا اور نہ کوئی اسے لوٹتا،


اسلام ٹائمز. جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب خوش آئند اور حقائق پر مبنی ہے، قوم مسائل کے حل کے لیے حکومت کا ساتھ دے، ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر وقت کا تقاضا ہے، نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے بجلی کے بحران کا خاتمہ ہو گا اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی نجات ملے گی، دہشت گردی نے پاکستان کے عالمی وقار اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، شام میں مزاراتِ مقدسہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور حملوں سے متاثرہ مزارات کی تعمیرومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کبھی پانی بند کر کے اور کبھی سیلابی پانی چھوڑ کر پاکستان کو تباہ کر رہا ہے، پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم تشویشناک ہیں، پاکستان میں نظامِ مصطفی نافذ ہوتا تو ملک ٹوٹتا اور نہ کوئی اسے لوٹتا، آئل کمپنیوں نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر روکنے کے لیے اربوں روپے خرچ کئے اور بااثر لوگوں کو خرید کر کالاباغ ڈیم کو متنازع بنا دیا گیا۔

سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے،تھرکول منصوبے کی تکمیل سے ہم بجلی میں خودکفیل ہو سکتے ہیں اور درآمدی تیل بجٹ کا 80فیصد بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انقلابِ نظامِ مصطفی کے لیے اہل حق کا پائیدار اور حقیقی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،عاشقانِ رسول نبی(ص) کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں، پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثوں کا انتشار افسوسناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 294600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294600/شام-میں-مزارات-مقدسہ-کی-سکیورٹی-یقینی-بنائی-جائے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org