0
Wednesday 21 Aug 2013 20:38

غیر جماعتی الیکشن عوامی امنگوں کی درست ترجمانی نہیں ،مجلس وحدت

غیر جماعتی الیکشن عوامی امنگوں کی درست ترجمانی نہیں ،مجلس وحدت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے غیر جماعتی بنیادوں کرانے کیخلاف منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ محمد اصغر عسکری نے کی ۔آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتیں شریک تھیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء علامہ محمد اصغر عسکری نے پارٹی موقف دیتے ہوئے کہاکہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن جمہوریت کی روح ہیں، غیر جماعتی بنیادوں پر منتخب ہونے والے لوگ مقتدر حلقوں کے حامی بن جاتے ہیں، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور اختیار ات کی تقسیم میں جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا جمہوریت کا یہ حسن ہے کہ قانون کی تشکیل میں تمام جماعتوں کی مشاورت شامل ہوں اور یہی اصل جمہوری راستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر جماعتی الیکشن عوامی امنگوں کی درست ترجمانی نہیں، ایم ڈبلیو ایم نے اتحادو وحدت کے حوالے سے بھر پور جدوجہد کی ہے، اگر اپوزیشن جماعتیں اس سلسلے میں کوئی متفقہ احتجاج کا راستہ بناتی ہیں تو مجلس وحدت مسلمین بھی اس کا حصہ بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 294603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش