0
Thursday 22 Aug 2013 03:53

مشہد مقدس کی معروف علمی شخصیت علامہ شیخ حسین نجفی کی وفات پر ایم ڈبلیو ایم کا لواحقین سے اظہار تعزیت

مشہد مقدس کی معروف علمی شخصیت علامہ شیخ حسین نجفی کی وفات پر ایم ڈبلیو ایم کا لواحقین سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مشہد مقدس کی معروف علمی شخصیت اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسین نجفی تشکری کی ناگہانی وفات پر کہا ہے کہ ہم مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کی جانب سے مرحوم عالم دین کے اہلخانہ اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔ عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ بزرگ عالم دین کی وفات پرملال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُرنہیں ہوسکتا۔ مرحوم عالم دین انتہائی شفیق اور ملنسار تھے اور طلبائے کرام کی فلاح کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خدا اُن کے درجات کو بلند کرے۔
خبر کا کوڈ : 294690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش