QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کیس پولیٹکل انتظامیہ کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا، پشاور ہائیکورٹ

22 Aug 2013 12:58

اسلام ٹائمز: اکرام اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پولیٹکل انتظامیہ جس طرح اور جب چاہے کسی کو بھی اٹھا لیتی ہے۔ شہریوں کے حقوق اور تحفظ عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، پولیٹکل انتظامیہ کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پشاور ہائیکورٹ میں 130 لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس منظور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ ایف سی کی جانب سے میجر فرخ اور اے پی اے جمرود نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص کو انٹرن منٹ سنٹر اور ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایک شخص کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ 3 کے کیسز انڈر پراسیس ہیں۔ اس موقع پر جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پولیٹکل انتظامیہ جس طرح اور جب چاہے کسی کو بھی اٹھا لیتی ہے۔ شہریوں کے حقوق اور تحفظ عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔ مقدمہ کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 294788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294788/لاپتہ-افراد-کیس-پولیٹکل-انتظامیہ-کو-بے-لگام-نہیں-چھوڑا-جا-سکتا-پشاور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org