0
Thursday 22 Aug 2013 15:23

ڈی جی خان امام بارگاہ خودکش حملہ کیس، 3 مرکزی ملزم بری

ڈی جی خان امام بارگاہ خودکش حملہ کیس، 3 مرکزی ملزم بری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہ پر 2009ء ہونے والے خودکش حملہ کیس کے تین ملزموں کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 فروری 2009ء کو جنوبی پنجاب کے علاقہ ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہ جوہر علی پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ 4 سال تک یہ کیس چلتا رہا اور آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے  3 مرکزی ملزموں قاری اسماعیل، نعیم حیدر اور مصطفیٰ جاکھرانی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے جبکہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قاری اویس اللہ کا اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ ملزمان کیخلاف ثبوت پیش نہیں کرسکا، اور گواہان عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔ جس پر تینوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی پولیس نے مزکورہ کیس میں 4 ملزموں کو نامزد کیا تھا جبکہ تین ملزموں قاری اسماعیل، نعیم حیدر اور مصطفیٰ جاکھرانی کو گرفتار کرکے پیش کیا گیا تھا۔ جبکہ قاری اویس کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 294839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش