0
Thursday 22 Aug 2013 18:48

بھارت کا منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو جارحیت بڑھ سکتی ہے،راغب نعیمی

بھارت کا منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو جارحیت بڑھ سکتی ہے،راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں کیپٹن سرفراز شہید اور سپاہی یٰسین شہید کے حوالے سے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی اشد ضرورت ہے اگر بھارتی فوج کو اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب نہ دیا گیا تو بھارتی فوج پاک فوج پر مزید حملے کر سکتی ہے لہذا پوری قوم کی خواہش ہے کہ پاک فوج بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دے کر 18 کڑور عوام کے دلوں کی ترجمانی کرے تاکہ پاکستانی فوجیوں کے شہداء کے ورثاکو تسکین مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظمت و رفعت کو سمجھنا ہو تو شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے۔ مولانا راغب حسین نعیمی نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی حکومت پاکستان کا خوش آئند اقدام ہے لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اعلیٰ سطح پر بھارت کی حکومت سے احتجاج کیا جائے تاکہ بھارت کو اس کے غلط اقدام پر شرمندگی کا احساس ہو۔ مولانا راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری کسی صورت میں نہیں آسکتی لہذا ضروری ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کے مسئلہ کیلئے مذاکرات کے عمل کا دوبارہ آغاز کریں تاکہ کشمیری عوام کو آزادی جیسی نعمت مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 294899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش