0
Thursday 22 Aug 2013 20:27

قومی اسمبلی، ایل او سی پر بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی، ایل او سی پر بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں کیپٹن سرفراز شہید کو مادر وطن کے دفاع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہیں، فوج اور عوام سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف وفاقی وزیر دفاعی پیداور رانا تنویر نے قومی اسبملی میں مذمتی قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرارداد میں لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے کیپٹن سرفراز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تعمیری بات چیت اور امن کا خواہاں ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایوان اور عوام، فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وقفہ سوالات میں جوابات نہ آنے پر اسپیکر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سوالات کے جواب نہ آئے تو آئندہ وقفہ سوالات معطل کر دوں گا، ایوان صرف نقطہ اعتراض پر چلاؤں گا، جس پر چیف ویپ شیخ آفتاب نے معذرت کی اور اسپیکر کو یقین دلایا کہ وہ وزراء سے جوابات نہ آنے پر پوچھیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی حالت کے بارے میں عوام کو حقیقت بتائے۔
خبر کا کوڈ : 294903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش