QR CodeQR Code

بھارتی رویہ اور اشتعال انگیزی خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں، دفتر خارجہ

22 Aug 2013 22:30

اسلام ٹائمز: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاکستان برداشت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارت پر واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی رویہ اور اشتعال انگیزی خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک اور پاکستانی فوجی شہید ہوگیا ہے، جس پر انڈین ہائی کمشنر ٹی سی راگھون کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے سپاہی حبیب کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاکستان برداشت کا مظاہرہ کر رہا ہے مگر بھارتی رویہ خطے میں امن کے لئے منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہییں۔


خبر کا کوڈ: 294944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294944/بھارتی-رویہ-اور-اشتعال-انگیزی-خطرناک-نتائج-کا-باعث-بن-سکتی-ہیں-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org