QR CodeQR Code

این اے ون کی نشست تحریک انصاف سے چھن گئی، غلام احمد بلور کامیاب

22 Aug 2013 23:54

اسلام ٹائمز: اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور کو پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور مجلس وحدت مسلمین کی حمایت حاصل تھی، انہوں نے 38542 ووٹ حاصل کئے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کی نشست پاکستان تحریک انصاف سے چھین لی ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار نے 38542 ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کے مدمقابل قابل ذکر امیدوار تحریک انصاف کے گل بادشاہ 26547 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور کو پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور مجلس وحدت مسلمین کی حمایت حاصل تھی۔ جبکہ گل بادشادہ کو تحریک انصاف کے علاوہ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل تھی، جبکہ کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے امیدوار ابراہیم قاسمی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قبل ازیں دوران پولنگ شیخ آباد پولنگ اسٹیشن میں اے این پی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ جس میں حاجی غلام احمد بلور کی صاحبزادی معمولی زخمی ہوئی۔ یاد رہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں این اے ون کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 294971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294971/این-اے-ون-کی-نشست-تحریک-انصاف-سے-چھن-گئی-غلام-احمد-بلور-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org