0
Friday 23 Aug 2013 09:39

بھارتی ہٹ دھرمی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، ترابی

بھارتی ہٹ دھرمی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، مگر ہندوستان کی ہٹ دھرمی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ ریاست کے اندر ریاستی دہشت گردی اور مظالم میں اضافہ اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان اور کشمیریوں کو دبائو میں لا کر اپنی مرضی کا حل مسلط کرنے کی سازش میں کامیاب نہیں ہو گا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد ہندوستان یہاں اپنا کردار بڑھانا چاہا رہا ہے مگر ہندوستان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ کشمیریوں کا عزم ہے کہ وہ مکمل آزادی اور حق خودارادیت کے حصول تک جہاد جاری رکھیں گے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے اداروں کے سامنے مسئلہ اٹھائے۔ ہندوستان مسئلہ کو پرامن طور پر حل کرے۔ بیس کیمپ کی عوام اور 20 لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان اس مسئلے سے لاتعلق نہیں رہ سکے۔ وہ مظالم کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف مارچ کریں گے اور حالات کی خرابی کی ذمہ داری بھارت اور عالمی برادری پر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 295025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش