QR CodeQR Code

ممبئى اجتماعی عصمت دری، بى جے پى کا خطاکاروں کے خلاف کڑى کارروائى کا پرزور مطالبہ

23 Aug 2013 21:51

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ خواتين کو تفويض اختيارات کى پارليمانى کميٹى نے آج ملک بھر کے تمام اسکولوں ميں مخلوط تعليم کى وکالت کى ہے اور کہا ہے کہ اس کے ذريعہ ہى سماج ميں مرد و خواتين کے درميان صنفى مساوات کے جذبات کو فروغ ديا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بى جے پى نے آج ممبئى ميں ايک فوٹو جرنلسٹ کى اجتماعى آبروريزى کى مذمت کى اور خطاکاروں کے ساتھ کڑى کارروائى کا مطالبہ کيا، بى جے پى کى نائب صدر سمرتى ايرانى نے الزام لگايا کہ حکومت پورے ملک ميں خواتين کے لئے محفوظ ماحول يقينى بنانے ميں ناکام رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ خواتين کے خلاف جرائم کى روک تھام کے لئے حکومت نے قانون بنايا ہے ليکن اس سے ساختياتى راحت فراہم کرنے ميں کاميابى نہيں ملى ہے، انہوں نے کہا کہ عورتوں کے خلاف جرائم کى روک تھام کے لئے سرعت کے ساتھ انصاف کى فراہمى ضرورى ہے، سمرتى ايرانى نے يہ معاملہ راجيہ سبھا ميں بھى اٹھايا، واضح رہے کہ خواتين کو تفويض اختيارات کى پارليمانى کميٹى نے آج ملک بھر کے تمام اسکولوں ميں مخلوط تعليم کى وکالت کى ہے اور کہا ہے کہ اس کے ذريعہ ہى سماج ميں مرد و خواتين کے درميان صنفى مساوات کے جذبات کو فروغ ديا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 295155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295155/ممبئى-اجتماعی-عصمت-دری-بى-جے-پى-کا-خطاکاروں-کے-خلاف-کڑى-کارروائى-پرزور-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org