QR CodeQR Code

ترکی نے اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی

29 Jun 2010 07:08

اسلام ٹائمز:رجب طیب اردگان کا کہنا تھا اکتیس مئی کو غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز پر حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں کی ترک فضائی حدود میں آمد پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے


 ٹورنٹو:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی نے اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کہتے ہیں کہ غزہ آزادی بیڑے پر حملے کے ردعمل میں ایسا کیا گیا۔
یہ بات انہوں نے جی ٹوینٹی کے اجلاس کے موقعے پر ٹورنٹو میں میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا کہنا تھا اکتیس مئی کو غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز پر حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں کی ترک فضائی حدود میں آمد پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ 
جنگ نیوز کے مطابق ترکی نے اسرائیل کے ایک فوجی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ترکی نے یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے غزہ کیلئے امدادی فوٹیلا پر حملے اور صہیونی جارحیت کے جواب میں اٹھایا ہے۔ترک وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ پابندی اسرائیل کے 31 مئی کے اقدام کے جواب میں اٹھایا ہے،جس کے نتیجے میں اسرائیلی حملے میں 9 ترک امدادی کارکن جاں بحق ہو گئے تھے۔اسرائیلی حکام نے کہا کہ اسرائیلی فوجی طیارہ پولینڈ جا رہا تھا،ترکی کے انکار کے بعد اسرائیلی طیارہ متبادل راستہ سے پولینڈ گیا۔


خبر کا کوڈ: 29516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/29516/ترکی-نے-اسرائیل-کیلئے-اپنی-فضائی-حدود-بند-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org