QR CodeQR Code

گوادر کو ہانگ کانگ کی طرح خصوصی درجہ دیا جاسکتا ہے، نواز شریف

23 Aug 2013 20:01

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر کو وہی حیثیت دی جاسکتی ہے، جو ہانگ کانگ کو دی گئی ہے۔ اگر گوادر کو فری پورٹ بنایا جائے تو بہت فائدہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو ہانگ کانگ کی طرح فری پورٹ کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ چین نے کراچی اور لاہور میں انڈر گراوٴنڈ میٹرو منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں پاکستان کی سکیورٹی پر سب سے زیادہ سوال ہوتے ہیں۔ دہشت گردی اور توانائی بحران جیسے مسائل سے نمٹنا ہے۔ دنیا میں بہت سے معاملات بات چیت سے حل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ اگر گوادر کو فری پورٹ بنایا جائے تو بہت فائدہ ہوگا۔ گوادر پورٹ قوانین میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کو وہی حیثیت دی جاسکتی ہے جو ہانگ کانگ کو دی گئی ہے۔ ہانگ کانگ میں غیر ملکیوں کو کام کرنے کے لیے خصوصی درجہ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 295161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295161/گوادر-کو-ہانگ-کانگ-کی-طرح-خصوصی-درجہ-دیا-جاسکتا-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org