0
Friday 23 Aug 2013 22:14

نواز شریف کا انٹیلیجنس بیورو کا دورہ، بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی

نواز شریف کا انٹیلیجنس بیورو کا دورہ، بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انٹیلی جنس بیورو میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ انہوں نے ادارے کی استعداد بڑھانے سے متعلق سفارشات کی منظوری بھی دے دی ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں آئی بی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں سکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے آئی بی کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات کی منظوری دی۔ انہوں نے ادارے میں بھرتیوں پر عائد پابندی بھی اٹھالی ہے۔
خبر کا کوڈ : 295181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش