0
Friday 23 Aug 2013 23:43

بھارت جنگی کیفیت پیدا کرکے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے، انجینئر نوید قمر

بھارت جنگی کیفیت پیدا کرکے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے، انجینئر نوید قمر
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کی کیفیت پیدا کرکے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی بھارتی جنگی جنون کا بخوبی اظہار کر رہی ہے۔ حالیہ کشیدگی میں آبادیوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے رسمی احتجاج کے بجائے اس مسئلے کو ٹھوس بنیادوں پر کھڑا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اصلاحی نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر نوید قمر نے کہا کہ سیز فائر کی متعدد بار خلاف ورزی کے باوجود بھارت کے جارحانہ عزائم کو روکھا نہیں جا سکا۔
 
انجینئر نوید قمر نے کہا کہ بھارت جس طرح کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنا کر آزادی کے مطالبے سے دستبردار کرانے میں ناکام رہا، اسی طرح پاکستان کو دباو میں رکھنے کا یہ حربہ بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی میں بھی بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے رسمی احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے لیکن بھارت پر اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔ نوید قمر نے کہا کہ حکومت پاکستان اس مسئلے کو ٹھوس بنیادوں پر کھڑا کریں۔ بھارت ہمیں جنگ کے میدانوں میں کبھی بھی زیر نہیں کر سکا۔ جرات کا مظاہرہ کرنے پر پوری قوم آپ کا ساتھ دیگی۔
خبر کا کوڈ : 295197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش