0
Saturday 24 Aug 2013 00:05

ضمنی انتخابات کے نتائج ضیاء اور مشرف کی باقیات کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اعجاز درانی

ضمنی انتخابات کے نتائج ضیاء اور مشرف کی باقیات کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اعجاز درانی
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام کو تباہ و برباد کرنے کی یہ حکمت عملی عین ضمنی انتخاب کے ایک دن بعد کی گئی۔ اعجاز درانی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج ضیاء اور مشرف کی باقیات کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین ماہ کے دوان میاں نواز شریف کو ان کے کاروباری دوستوں نے بند گلی میں لا کھڑا کیا، جس میں Mr. Triple M سرفہرست ہے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان میں منی بجٹ پیش کرنے کا جمعہ بازار لگا دیا ہے بلکہ پاکستان کے قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچنے کیلئے نیلام گھر بھی لگا دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 295198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش