0
Saturday 24 Aug 2013 02:43

اسلام آباد میں فائرنگ کے دو واقعات، مدرسے کے مہتمم سمیت 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں فائرنگ کے دو واقعات، مدرسے کے مہتمم سمیت 4 افراد جاں بحق
 اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈیڑھ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پہلا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ کھنہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مدرسہ مدینۃ العلم کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کردی۔ جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں مدرسے کے مہتمم قاری عارف اور راہگیر محمد درویش جاں بحق ہوگئے۔ مدرسے کا طالبعلم شاکر الله شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ واقعے کیخلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیا۔ جس سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک معطل ہوگی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدرسہ دیوبند مسلک والوں کا ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ سیکٹر ایف ایٹ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میر واعظ اور اس کا ڈیڑھ سال کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ میر واعظ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق میر واعظ اپنے بیٹے کو لیکر بازار جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔ دو گھنٹوں کے اندر قتل کی سنگین وارداتوں سے پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے اور حساس اداروں نے بھی دونوں واقعات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 295207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش