0
Saturday 24 Aug 2013 12:09

مردان، کار پرفائرنگ،اے این پی کے رہنما جاں بحق

مردان، کار پرفائرنگ،اے این پی کے رہنما جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مردان میں کاٹلنگ روڈ پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے اے این پی کے رہنما گل حمید خٹک سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔سابق یوسی ناظم اور اے این پی کے رہنما گل حمید اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ رشتہ دار کی نماز جنازہ ادا کرکے واپس گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گل حمید اپنے ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلیے مردان اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم گل حمید اپنے ایک ساتھی سمیت زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن کیا۔
خبر کا کوڈ : 295242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش