QR CodeQR Code

بھکر سانحہ کی ذمہ دار نااہل انتظامیہ، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، جے ایس او پاکستان

24 Aug 2013 18:47

اسلام ٹائمز: سانحہ بھکر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر وفا عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ محب وطن نہتے شہریوں کا قتل عام جو کہ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں جاری ہے بند کروایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بار بار متنبہ کیا جاتا رہا، انتظامیہ کو قاتل گروہ کے غنڈوں کے نام دیئے گئے مگر ریاستی ادارے ٹس سے مس نہ ہوئے، شہباز شریف کے اغوا کاروں کو تو ریاستی ادارے پکڑ سکتے ہیں لیکن لگتا ایسا ہے کہ خاص مکتب فکر کے لوگوں کے قتل عام کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ریاستی اداروں نے سفاک قاتل پالے ہوئے ہیں جو ملک کے امن و امان کو پامال کر رہے ہیں۔ ریاستی اداروں کے دوہرے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ محب وطن نہتے شہریوں کا قتل عام جو کہ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں جاری ہے بند کروایا جائے ورنہ جب محب وطن شہری میدان میں داخل ہوئے تو ملک کا پتا تک نہیں ہل سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 295323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295323/بھکر-سانحہ-کی-ذمہ-دار-نااہل-انتظامیہ-ہمارے-صبر-کا-امتحان-نہ-لیا-جائے-جے-ایس-او-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org