QR CodeQR Code

پنجابی طالبان کے رہنماء عصمت اللہ معاویہ حکومت سے مذاکرات سے متعلق بیان دینے پر فارغ

24 Aug 2013 19:00

اسلام ٹائمز: ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ کوئی عصمت اللہ معاویہ سے رابطہ نہ کرے، نہ بات چیت کی جائے، پنجابی طالبان کے رہنما نے نواز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے پنجابی طالبان کے رہنما عصمت اللہ معاویہ کو فارغ کر دیا۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد کے مطابق فیصلہ کالعدم تحریک طالبان نے حکیم اللہ محسود کی قیادت میں کیا، کالعدم تحریک طالبان کا اجلاس حکیم اللہ محسود کی زیرصدارت ہوا، ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ کوئی عصمت اللہ معاویہ سے رابطہ نہ کرے، نہ بات چیت کی جائے، پنجابی طالبان کے رہنما نے نواز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا تھا، عصمت اللہ معاویہ نے کہا تھا کہ مذاکرات سے امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی، تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے عصمت اللہ معاویہ کے بیان کا نوٹس لے لیا تھا۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطابق عصمت اللہ معاویہ اب تحریک طالبان کا نمائندہ نہیں، پنجابی طالبان کا نیا رہنما جلد مقرر کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 295325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295325/پنجابی-طالبان-کے-رہنماء-عصمت-اللہ-معاویہ-حکومت-سے-مذاکرات-متعلق-بیان-دینے-پر-فارغ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org